اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ چیف جسٹس امین الدین خان نے دو صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا۔
وفاقی آئینی عدالت نے انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 4 سی کے تحت سپر ٹیکس کے نفاذ کو برقرار رکھتے ہوئے قرار دیا کہ ٹیکس ایئر 2022 کے لیے مخصوص شعبوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس کا نفاذ قانونی ہے۔
تحریری فیصلے کے مطابق سندھ، لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹس کے فیصلے جزوی طور پر کالعدم قرار دیئے گئے ہیں۔ تاہم وفاقی آئینی عدالت نے اس حد تک ہائیکورٹس کے فیصلوں کو درست قرار دیا ہے۔ جہاں 10 فیصد سپر ٹیکس کو امتیازی قرار دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: تنخواہ، گاڑی، رہائش اور بہت کچھ، محمود خان اچکزئی کی مراعات کی تفصیلات سامنے آ گئیں
عدالت نے واضح کیا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 4 سی کے تحت سپر ٹیکس کا نفاذ آئین کے آرٹیکل 25 کی خلاف ورزی نہیں کرتا۔ لہٰذا اس حوالے سے ٹیکس کا اطلاق آئینی دائرے میں رہتے ہوئے کیا گیا ہے۔
