اسلام آباد: صحت کے شعبے میں پاکستان اور قطر کے درمیان تعاون کو نئی پیشرفت حاصل ہو گئی۔
کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (سی پی ایس پی) کو قطر کے میڈیکل لائسنسنگ نظام میں اعلیٰ درجے کی شناخت حاصل ہو گئی۔ جس کے بعد پاکستانی ڈاکٹروں کی قطر میں میڈیکل لائسنسنگ کیٹگری اپ گریڈ کر دی گئی۔
اس فیصلے کے تحت کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کی فیلوشپس کو قطر میں ترجیحی طبی اہلیت کا درجہ حاصل ہو گیا۔ اور پاکستانی ڈاکٹروں کو پرومیٹرک امتحان سے استثنیٰ بھی دے دیا گیا ہے۔
سی پی ایس پی نے پہلی اور دوسری فیلوشپس کو مختلف اسپیشلٹیز کے لیے منظور کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: وادی تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا، معمول کی نقل مکانی ہے، خواجہ آصف
ماہرین کے مطابق اس پیشرفت سے پاکستانی ڈاکٹروں کے لیے قطر میں روزگار کے مواقع میں اضافہ ہو گا۔ اور صحت کے شعبے میں دونوں ممالک کے تعاون کو مزید فروغ ملنے کی امید ہے۔
