اے این پی رہنما ناصر جمال ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے ۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے عوامی نیشنل پارٹی میں 15 سال کام کیا،آج میں اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ میں شامل رہا ہوں،عوامی نیشنل پارٹی میں بہت اچھا وقت گزارا۔
مقبوضہ کشمیر متنازع ،فیصلہ عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے، امیر مقام
پچھلے 13 سال سے پختونخوا میں بدامنی ہے، لوگ پنجاب اور خیبرپختونخوا کو دیکھتے ہیں تو صاف فرق ہے، ہمارے علاقے کے بہت سے مسائل ہیں جو حل طلب ہیں۔
انجینئر امیرمقام کی کوششوں سے ہمارے علاقے کو گیس کی سپلائی ملی۔خیبرپختونخوا کے نوجوان بے چینی کا شکار ہورہے ہیں،جو مواقع پنجاب کے نوجوانوں کو مل رہے ہیں خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو ملنے چاہئیں۔انجینئر امیر مقام کی کوششوں سے خیبرپختونخوا میں لیپ ٹاپ سکیم شروع ہوئی۔
اس موقع پر انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ آج خیبرپختونخوا کے لوگ محسوس کررہے ہیں ایسی پارٹی کے ساتھ جانا چاہیے جو عوام کیلئے کچھ کرے،عوام اب کھوکھلے نعروں پر یقین کرنے کیلئے تیار نہیں۔
سہیل آفریدی کے حوالے سے تمام ویڈیوز کا فرانزک ہونا چاہیے،امیر مقام
پشاوریونیورسٹی میں پنشن اور تنخواہ کیلئے پیسے نہیں،حکومتیں عوام کے مسائل پر توجہ دیتی ہیں خیبرپختونخوا کی بدقسمتی رہی ہے کہ یہاں عوام کیلئے سوچا نہیں گیا،جب صوبے کا وزیر اعلیٰ کہے کہ میرا آنے کا ایک ہی مقصد ہے۔اسٹریٹ مومنٹ میں ان کو بات کرنی چاہیے کہ انہوں نے عوام کیلئے کیا کیا۔
این ایف سی ایوارڈز میں خیبرپختونخوا میں ایک فیصد ایکسٹرا ملا،پنجاب میں ہماری بہن مریم نواز جو خدمت کررہی ہیں،خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کو پنجاب کے وزیراعلی کا مقابلہ کرنا چاہیے۔
سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا،امیر مقام
اگر ہم ایک لیپ ٹاپ دے رہے ہیں تو ان کو زیادہ دینا چاہیے،انہوں نے جو صحت کارڈز دیئے اس میں لوگوں کی شکایات آرہی ہیں کہ پیسے ہی نہیں۔وزیر اعلیٰ کہتا ہے اس کی ایک ہی ترجیح ہے قیدی 804۔
