Maryam

مریم اورنگزیب سے متعلق سرجری کی افواہیں، والدہ کا وضاحتی بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے اچانک خوبصورت اور مختلف نظر آنے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی سرجری کی افواہوں پر ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب کا اہم بیان سامنے آ گیا۔

مریم اورنگزیب کی والدہ طاہرہ اورنگزیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب گزشتہ دو سے تین ماہ سے سخت ڈائٹ پر ہیں۔ میں نے خود بھی اسے منع کیا ہے۔ لیکن وہ زیادہ تر صرف چائے اور کافی پر گزارا کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے مریم اورنگزیب پتلی ہوئی ہیں اور اسی باعث مختلف نظر آ رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کسی قسم کی کوئی سرجری نہیں کروائی گئی۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب کے نئے لک پر تبصرے اس وقت شروع ہوئے جب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کے دوران سامنے آنے والی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

ان تصاویر میں مریم اورنگزیب پہلے سے زیادہ اسمارٹ اور مختلف دکھائی دے رہی تھیں۔ جس کے بعد سرجری سے متعلق قیاس آرائیاں جنم لینے لگیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوئی بھی حکومت بلدیاتی انتخابات بروقت کرانے میں سنجیدہ نہیں، الیکشن کمیشن

خاندانی ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب کی ظاہری تبدیلی کسی طبی عمل کا نتیجہ نہیں بلکہ طرز زندگی اور خوراک میں تبدیلی کا اثر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version