اسلام آباد: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے اچانک خوبصورت اور مختلف نظر آنے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی سرجری کی افواہوں پر ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب کا اہم بیان سامنے آ گیا۔
مریم اورنگزیب کی والدہ طاہرہ اورنگزیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب گزشتہ دو سے تین ماہ سے سخت ڈائٹ پر ہیں۔ میں نے خود بھی اسے منع کیا ہے۔ لیکن وہ زیادہ تر صرف چائے اور کافی پر گزارا کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے مریم اورنگزیب پتلی ہوئی ہیں اور اسی باعث مختلف نظر آ رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کسی قسم کی کوئی سرجری نہیں کروائی گئی۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی شخصیت کیسے اچانک سے تبدیل ہوئی ؟ میرا سوال
میری بیٹی پچھلے کوئی 2۔۔3 ماہ سے بڑی سخت ڈائٹ پر ہیں میں نے بھی منع کیا ہے وہ صرف چائے اور کافی پی رہی ہیں، اب تھوڑی پتلی ہوئی ہیں تو ایسی لگ رہی ہیں باقی کوئی سرجری وغیرہ نہیں کروائی،طاہرہ اورنگزیب pic.twitter.com/rEpfbkCl0K
— Ahsan Wahid (@AhsanWahid13) January 19, 2026
واضح رہے کہ مریم اورنگزیب کے نئے لک پر تبصرے اس وقت شروع ہوئے جب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کے دوران سامنے آنے والی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔
ان تصاویر میں مریم اورنگزیب پہلے سے زیادہ اسمارٹ اور مختلف دکھائی دے رہی تھیں۔ جس کے بعد سرجری سے متعلق قیاس آرائیاں جنم لینے لگیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی بھی حکومت بلدیاتی انتخابات بروقت کرانے میں سنجیدہ نہیں، الیکشن کمیشن
خاندانی ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب کی ظاہری تبدیلی کسی طبی عمل کا نتیجہ نہیں بلکہ طرز زندگی اور خوراک میں تبدیلی کا اثر ہے۔
