پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر صوبائی رہنما بسم اللہ خان کاکڑ علالت کے باعث انتقال کر گئے۔ وہ کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
بسم اللہ خان کاکڑ پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے عہدے پر فائز رہے۔ وہ قلعہ عبداللہ سے بلوچستان صوبائی اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہو چکے تھے۔
مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی عرفان شفیع کھوکھر انتقال کر گئے
ان کا شمار بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے فعال اور متحرک رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ صوبے میں پارٹی کو منظم اور فعال بنانے میں ان کا اہم اور مرکزی کردار رہا۔
ان کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔