محمود خان کی جانب سے مشورہ دیا گیا کہ 26 اکتوبر سے گیمز کا آغاز ہوگا جبکہ جے یو آئی کا احتجاج 27 اکتوبر سے شروع ہونا ہے جس سے اسلام آباد ، ایبٹ آباد اور کراچی میں منعقد ہونے والے مقابلے شدید متاثر ہوسکتے ہیں۔
کے پی کے صوبائی وزیر نے معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو خیبرپختونخوا میں منعقد ہونے والے چھ روزہ کھیلوں کے انعقاد کے متعلق آگاہ کیا اور شرکت کی دعوت دی۔
آل ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل اور پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے پشاور میں مشترکہ کانفرنس کرتے ہوئے کہا کے خیبر پختونخوا کے اسپتالوں میں جو ہورہا وہ مارشل لاء میں بھی نہیں ہوتا۔
ذرائع کا کہناہے کہ اکرم خان درانی سے ان کے آمدن سے زائد اثاثوں کے بارے میں تفتیش کی گئی۔
صوبہ سندھ میں عوامی شکایات کے ازالے کی شرح سب سے کم رہی۔
سن 2013سے 2018 کے دوران 13 خواجہ سراء قتل ہوئے،چھ سال کے دوران 12 واقعات میں 19 ملزمان کو خواجہ سراؤں کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
جنوبی پنجاب کے ضلع خانیوال میں بھی ڈینگی کا مرض پھیل گیا ۔ چند روز کے اندر 65 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔
بنوں یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر سلطان محمود کو عارضی طور پر وائس چانسلر کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ملک کے حالات بہتر ہوتے ہی سرمایہ کاری شروع ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں برس سندھ میں 1998 مصدقہ ڈینگی کیسز سامنے آ چکے ہیں،-بلوچستان کے کیسز کی تعداد 1722 جبکہ پنجاب سے 1706 مصدقہ ڈینگی کے کیس سامنے آئے ہیں۔
سرکاری اسکولوں میں طالبات کے لیے پردہ لازمی کرنے کے معاملے پر حکومت اختلافات کا شکار ہو گئی۔
محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آج جڑواں شہروں میں 147، ملتان میں ڈینگی کے تین نئے کیسزسامنے آگئے ۔ خیبرپختون خوا میں متاثرہ افراد کی تعداد گیارہ سو جبکہ کراچی میں سترہ سو سے زیادہ ہوگئی ہے۔
سندھ میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد اٹھارہ سو سے زائد ہے۔ خیبرپختون خوا میں ڈینگی کے 77نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے وہاں مریضوں کی کل تعداد 1036 تک پہنچ گئی ہے۔
اجلاس میں شرکاء کو صوبہ خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں متعارف کرائے جانے والے مقامی حکومتوں کے نئے نظام کے خد وخال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
رواں سال کے دوران خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 45 ہوگئی ہے۔ پولیو کیسز کی بڑی وجہ والدین کا بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے سے انکار ہے۔












