پنجاب کے140چھوٹے بڑےعلاقوں میں لاک ڈاوَن کیا ہوا ہے، کچھ شہروں میں لوکل ٹرانسمیشن سے وائرس پھیلا، یاسمین راشد
عوام سے اپیل کی گئی ہے سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔ حکومت نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قرنطینہ میں رکھنے کا اعلان بھی کیا ہے
امریکہ میں کورونا کیسز سات لاکھ چونسٹھ ہزار سے بڑھ گئے ہیں۔ نیویارک میں کورونا سے اٹھارہ ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں
کورونا وائرس کے سبب ایک لاکھ 65 ہزار600 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ امریکی ریاست نیویارک کے گورنراینڈریو کوومو نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام لگایا ہے کہ وہ کورونا سے نمٹنے کیلئے فنڈنگ نہیں دے رہے
پاکستان میں مقامی سطح پرکورونا وائرس کے58 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ بیرون ممالک سے آنے والے کیسز کی تعداد 42 فیصد ہے
امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور جان لیوا وائرس سے مزید 1,735 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاون میں نرمی کردی گئی ہے اور برآمدی صنعت کو مکمل کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرکےاعدادوشمار کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہورمیں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 3نئے کیسز کے رپورٹ ہوئے ہیں اور مجموعی تعداد 475 تک پہنچ گئی ہے
پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد2945ہوگئی ہے اور28 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ صوبے میں 25 اپریل تک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے تاہم پلمبر، حجام، الیکٹریشن، مکینک، ٹیلرز اور بک شاپس کھولنے کی اجازت دی گئی ہے
واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق امریکی حکومت نے اب تک جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کے تصدیق شدہ اعداد و شمار نہیں بتائے
اس وقت 671 مریضوں کو گھروں میں آئیسولیٹ کیا گیا ہے، 58مریض آئیسولیشن مراکزاور227 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، مرادعلی شاہ
پنجاب کے زائرین سنٹرز میں701، رائے ونڈ سے منسلک977 افراد، 89 قیدیوں اور 1059 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے
کورونا سے سندھ میں 30، پنجاب 21، کے پی 34، گلگت بلتستان 3، بلوچستان 02 اور اسلام آباد میں بھی ایک مریض جاں بحق ہو چکا ہے۔
امریکہ میں دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہونے والوں کی تعداد بائیس ہزارسے تجاوز کر گئی ہے













