Close Menu
ہم نیوز
    Facebook X (Twitter) Instagram Pinterest
    ہم نیوز 5 Feb, 2026
    • صفحۂ اول
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • دنیا
    • معیشت
    • کھیل
    • تعلیم
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    Live
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بھارت میں استقبال توقعات کے برعکس ہوا، حیدر آباد میں بریانی بھی بہت اچھی تھی، اور اچھا لگتا اگر ہماری طرف سے بھی فینز یہاں آتے۔ بھارتی شہر احمد آباد میں ورلڈکپ کے آغاز سے قبل 'کیپٹنز ڈے شو' میں تمام ٹیموں کے کپتان شریک ہوئے۔ اس موقع پر بابر اعظم خصوصی طیارے کے ذریعے حیدرآباد سے احمد آباد پہنچے جہاں انکا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ صرف ورلڈکپ کے سیمی فائنلز اور فائنل میچز کیلئے ریزرو ڈے ہوگا اس موقع پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری سٹرینتھ ہمیشہ سے باولنگ رہی ہے اور اب بھی باؤلنگ ہے۔ ٹیم میں شامل تمام کھلاڑی 3 سال سے ایک ساتھ کھیل رہے ہیں، پہلی بال سے جیتنے کیلئے جائیں گے۔  قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے بھارت سے پہلے بھی دو میچ کھیلنے ہے۔ بھارت میں کنڈیشن پاکستان اور جنوبی ایشیا جیسی ہیں۔ بھارت میں باؤنڈری چھوٹی ہے جس سے بلے بازوں کو فائدہ ہوگا۔ اس دوران ایک بھارتی صحافی نے سوال کیا کہ شعیب اختر نے کہا تھا کہ جب آپ میدان میں اتریں گے تو اکیلے ہونگے، آپکا سفر اب تک حیدرآباد میں کیسا رہا؟ بابر نے جواب دیا کہ ہم نے بھی یہی سن رکھا تھا لیکن جس طرح کی ایئرپورٹ سے لے کر ہوٹل اور پھر گراؤنڈ تک مہمان نوازی دیکھنے کو ملی بہت اچھا لگا۔  1979 سے اب تک پاکستان ٹیم کا ورلڈکپ سفر کب کہاں تمام ہوا؟ دیگر ٹیموں کے کپتانوں نے بھی اس دوران ورلڈکپ کی شروعات سے قبل اپنی ٹیم کی کارکردگی سے متعلق اظہار خیال کیا۔ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ ون ڈے فارمیٹ آسٹریلین ٹیم کو سوٹ کرتا ہے۔ ہم پہلے بھی جیتے ہیں، تسلسل جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔ کیوی کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر ورلڈ کپ میں کپتانی کرنے پر پُرجوش ہوں۔ 

    بھارتی شائقین کو دیکھ کر اچھا لگا، ہمارے فینز بھی آتے تو اور اچھا لگتا، بابر اعظم

    October 4, 2023ویب ڈیسک0

    ہماری سٹرینتھ ہمیشہ سے باولنگ رہی ہے اور اب بھی باؤلنگ ہے

    ہمیں فالو کریں

    WhatsApp Twitter Facebook Facebook
    تازہ ترین
    Maryyam Nawaz

    پنجاب میں آلو کی پیداوار میں 25 فیصد اضافہ، مریم نواز نے کسانوں کو خوشخبری سنا دی

    February 5, 2026

    رونالڈو لاپتـہ کا پوسٹر سعودی عرب میں وائرل

    February 5, 2026
    آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلا دیشی کھلاڑی لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے

    آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلا دیشی کھلاڑی لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے

    February 5, 2026
    salman agha

    بھارتی میچ کا کنٹرول ہمارے ہاتھ میں نہیں، حکومت نے فیصلہ کرنا ہے، سلمان علی آغا

    February 5, 2026

    پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ نئی پیش گوئی سامنے آ گئی

    February 5, 2026

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے جارح مزاج ڈیون کونوے کو ٹیم کا حصہ بنا لیا

    February 5, 2026

    321

    ہم نیوز

    ہم نیوز پر شائع یا نشر ہونے والا مواد ادارتی ٹیم کی کاوش ہے۔ اس مواد کو بغیر پیشگی اجازت کسی بھی صورت میں استعمال یا نقل کرنا درست نہیں۔ تمام حقوق محفوظ ہیں © 2026

    ہمیں فالو کریں

    WhatsApp Twitter Facebook Facebook

    نیوز کیٹیگریز

    • صفحۂ اول
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • دنیا
    • معیشت
    • کھیل
    • تعلیم
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • پروگرام

    انگریزی سیکشنز

    • Pakistan News in Urdu
    • Sports News in Urdu
    • Business News in Urdu
    • Tech News in Urdu
    • Entertainment News in Urdu
    • Health News in Urdu
    • Horoscope in Urdu
    • Glam Magazine
    • Hum News English

    2017 - 2026 © All Copyrights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.

    WhatsApp