اداکارہ نے ٹویٹ کی کہ ’بھائی واہ، پاکستان اور کبڈی ٹیم کو بہت بہت مبارک باد‘۔
سیمی فائنل میں میزبان ٹیم پاکستان نے ایران کو 30 کے مقابلے میں 50 پوائنٹس سے جبکہ بھارت نے آسٹریلیا کو 32 کے مقابلے میں 42 پوائنٹس سے شکست دی۔
سرکل سٹائل کبڈی ورلڈ کپ بارہ سے اٹھارہ جنوری تک لاہور، فیصل آباد، ننکانہ صاحب اور کرتار پور میں کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت ایران، کینیڈا، انگلینڈ ،آسٹریلیا ، امریکہ اور کینیا سمیت دس ٹیمیں شامل ہونگی۔


