آپ ایم کیو ایم کا متبادل بننا چاہتے ہیں تو وہ بھی نہیں بن سکتے ہیں۔ پی پی پی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات کی بات چیت
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تینوں اراکین اسمبلی کی ایوان میں آمد یقینی بنائیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کی صحت کی تشویش ناک حالت کو حکومت کی جانب سے چھپایا جا رہا ہے۔
خاندان اورپی پی پی کے اطمینان کے لیے پرائیوٹ ڈاکٹروں اور ماہرین پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔ پی پی کا خط
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول لاڑکانہ کی شکست کے اس صدمے سے باہر نہیں آئے، یہ بہکی بہکی باتیں اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ شدید صدمے میں ہیں۔ انہیں پتہ چل گیا ہے کہ اب سندھ سے بھی پیپلزپارٹی کا بوریا بستر گول ہے کیونکہ عوام انہیں مسترد کر رہے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ کے کیس کو اسلام آباد شفٹ کرکے آصف علی زرداری کو قیدی بنایا گیا ہے جو غیر قانونی ہے،ان کی طبیعت خراب ہونے کے باوجود ان کا حوصلہ بلند ہے اور وہ بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کے نظرےے پر قائم ہیں۔
سابق وزیراعظم کے گردے اور مثانے میں پتھری کی شکایت ہے۔ میڈیکل بورڈ نے ان کا ہرنیے کا آپریشن کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔
نوازشریف کی علالت پر آزادی مارچ موخر کرنےکا فیصلہ رہبر کمیٹی کرے گی، جےیو آئی رہنما
حکومت کی خندق ہمارے لیے ہموار زمین ہے اور کنٹینرز کو ہم اٹھا کر پھینک دیں گے۔ امیرجے یو آئی کی پریس کانفرنس
نیر بخاری نے حکومت نے آزادی مارچ کی اجازت رہبر کمیٹی کے اجلاس کے بعد دباؤمیں آکر دی ہے،نیب کا اپوزیشن کے ساتھ سلوک اور حکومت کے ساتھ سلوک اور ہے۔
پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ موجودہ حکومت احتساب نہیں کر رہی بلکہ اپنی ذہنی تسکین حاصل کرنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کام لیا جا رہا ہے۔
پمز اسپتال ذرائع کا کہناہے کہ سابق صدر کا بلڈپریشر، شوگر ٹیسٹ کر لیا گیا ہے۔ سابق صدر کا فشار خون یعنی بلڈ پریشر نارمل جبکہ بلڈ شوگرمقررہ معیار سے کم ہے۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا کہ عمران صاحب آپ کی ”بڑی سوچ“ مخالفین کو گالی دینا ، تضحیک کرنا اور عزتوں سے کھیلنا ہے ، لیکن یاد رکھیں عزت دینا اور لینا صرف اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے ۔
نیر بخاری نے کہا کہ آصف زرداری کو جھکانے کی ہر کوشش اور کاوش ناکامی پر ختم ہوتی ہے چیرمین بلاول بھٹو کو دباؤ میں لانے کے گھٹیا حربے اور ہتھکنڈے کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ صدر زرداری کو طبی سہولیات نہ دے کر بنیادی انسانی حق سے ان کو محروم کیا جارہا ہے، نہ صرف انہیں اسپتال نہیں لے جایا گیا بلکہ فریج تک مہیا نہیں کیا گیا کہ وہ اپنی انسولین اور دیگر دوائیں رکھ سکیں۔














