پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ چار سالہ میڈیا رائٹس فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق میڈیا رائٹس 2026 سے 2029 تک کی مدت کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں۔
پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ چار سالہ میڈیا رائٹس میں ٹیلی ویژن براڈکاسٹنگ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر لائیو اسٹریمنگ کے حقوق شامل ہوں گے۔ یہ میڈیا رائٹس صرف پاکستان ریجن تک محدود ہوں گے۔
پی سی بی نے دلچسپی رکھنے والے اداروں اور کمپنیوں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ خواہشمند افراد 4 فروری تک اپنی درخواستیں پاکستان کرکٹ بورڈ میں جمع کرا سکتے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق غیر ملکی کوچ کا پی ایس ایل جوائن کرنے کا فیصلہ
پی سی بی کے مطابق میڈیا رائٹس کی فروخت کا یہ عمل شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے گا اور تمام درخواستوں کا جائزہ مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت لیا جائے گا۔
