کراچی: دنیا کا سفر مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی گلوکار و اداکار فخرعالم مشن پرواز مکمل کرکے کراچی پہنچ گئے۔ فخرغیر ملکی پرواز سے شہر قائد پہنچے۔
فخرعالم نے اپنے فضائی سفر کا آغاز دس اکتوبر کو صبح سات بجے فلوریڈا سے کیا تھا اور 28 دن پر محیط اپنے سفر کے دوران انہوں نے مختلف ممالک کے 22 سے زائد ائیرپورٹس سے ہوتا ہوا واپس فلوریڈا پہنچا۔
فخرعالم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کے ذریعے اپنے سفر کے مکمل ہونے کا اعلان کرتے ہوئےبتایا تھا کہ وہ سب کو خوشخبری دینا چاہتے ہیں کہ مشن پرواز کا مشن مکمل ہوگیا ہے۔
Pakistan I proudly share this moment in our HISTORY with all of YOU, when one of YOU completed the 1st ever global circumnavigation by a PAKISTANI…I hope you will remember this last touch down of #MissionParwaaz & cherish this moment. I hope you all are proud of me. pic.twitter.com/8yHuiNhAcH
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) November 5, 2018
واضح رہے کہ پاکستانی فنکار فخرعالم کو اپنے مشن پرواز کے دوران روس کے ہوائی اڈے پر ویزے کے میعاد ختم ہونے کے باعث حراست میں لے لیا گیا تھا۔
فخرعالم جاپان سے روس پہنچے تھے اور انہیں واپس جاپان جانے پر مجبور کیا جا رہا تھا تاہم پاکستانی وزارت داخلہ کی کوششوں سے فخر عالم کو نیا ویزہ جاری کیا گیا جس کے بعد انہوں نے اپنا سفر جاری رکھا۔
