لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت کے غیر جمیوری رویئے کے خلاف حکومتی سخت احتجاج کریں گے۔
جعہ کے روز خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے حکومت پنجاب کے حکم پر ن لیگی کارکنان گرفتار کیے ہیں اور ہمارے پارٹی کارکنان کی گرفتاری کے لیے فہرست تیار کی گئی ہے۔ گرفتاریوں کے احکامات واپس نہ لیے گئے تو احتجاج کریں گے۔
حکومتی جماعت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری کردار کشی کی بھرپور مہم چلائی جارہی ہے اورا س سلسلے میں حکومت کم ظرفی کا مظاہرہ کررہی ہے۔
سینئر ن لیگی رہنما نے کہا کہ اتوار کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات کو چوری نہیں کرنے دیں گے۔ الیکشن کو داغ دار نہ بنایا جائے بلکہ ان کو شفاف ہی رہنے دیں تو اسی میں عوام کی اور ملک کی بہتری ہے۔
سابق وزیر ریلوے نے کہا کہ حکومت کی ہر بات نہیں مان سکتے۔
