کراچی: شہر قائد میں شہری پولیس رابطہ کمیٹی شناخت پروجیکٹ کے ذریعے صوابی سے لاپتہ خاتون کی نعش کی شناخت ہوگئی۔ جس کے بعد لواحقین نے سردخانے سے میت وصول کی اور آبائی علاقے صوابی روانہ ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کراچی میں قتل کی گئی صبیحہ کی تشدد زدہ نعش چند روز قبل موچکو تھانے کی حدود سے ملی تھی لیکن مسخ شدہ ہونے کی وجہ سے اس کی شناخت میں مشکلات پیش آرہی تھیں۔
ہم نیوزکے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سی پی ایل سی کےشناخت پراجیکٹ کے ذریعے مقتولہ کی شناخت 25 سالہ صبیحہ سلطان کے نام سے ہوئی جس کے بعد ورثا سے رابطہ کیا گیا۔
پولیس کے مطابق صبیحہ کو گلے میں پھندا لگا کر قتل کیا گا جب کہ خاتون کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی ملے ہیں۔
صبیحہ کے والد نے بتایا کہ ان کی بیٹی کونو ستمبر کو صوابی سے اغوا کیا گیا تھا اور مقدمہ بھی صوابی کے متعلقہ تھانے میں درج کرایا گیا تھا۔
مقدمے میں عرفان اور بھائی یوسف کو نامزد کیا گیا تھا۔
