لاہور: پاک عرب سوسائٹی اسکینڈل میں عمار گلزار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ پاک عرب سوسائٹی کے مالک عمار گلزار کو لاہور ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ نیب نے گزشتہ روز ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) پاک عرب سوسائٹی میں مبینہ طور پر اربوں روپے اسکینڈل کی تحقیقات نیب کر رہا ہے۔
نیب کا الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر 5200 کنال زمین شہریوں میں فروخت کر دی تھی جبکہ ان کے پاس صرف 1500 کنال زمین موجود تھی۔
نیب کا الزام ہے کہ عمار گلزار نے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر مرتضی کے ساتھ مل کر غیرقانونی بلاک بنایا اور اس کے عوض شہریوں سے بھاری رقم ہتھیائی۔
نیب نے اس سلسلے میں ایل ڈی اے سے بھی تمام ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔
عمار گلزار مرحوم سینیٹر گلزار کے بیٹے ہیں،
