حیدرآباد: پولیس نے حیدرآباد میں قتل ہونے والی چھ سالہ معصوم ارمیش کی قاتلہ کو ڈھونڈ نکالا۔ کمسن بچی کی قاتلہ اس کی اپنی سگی ماں نکلی۔
ہم نیوزکو مقتولہ بچی کے عزیزوں نے بتایا کہ والدین کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس بچی کی ماں شگفتہ ناز اور والد آفتاب آرائیں کو تحقیقات و تفتیش کے لیے گھر سے حراست میں لیا اوراپنے ہمراہ لے گئی۔
ہم نیوز کے مطابق مقتولہ بچی کی والدہ نے پولیس کو بتایا ہے کہ گھریلو ناچاقی کے باعث بچی کو مارکر خودکشی کا ارادہ کیا تھا۔
پولیس کے مطابق میاں بیوی کے جھگڑے میں ماں نے معصوم بچی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا تھا۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمہ نے اقرار جرم کرلیا ہے۔
