نواب شاہ: شہر میں ہونے والے دھماکے کے باعث دو افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ شوگر مل روڈ پر پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد جھلس گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی شہید بےنظیر آباد مظہر نواز شیخ جائے وقوع پر پہنچ گئے جبکہ پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی آئی جی مظہر نواز شیخ نے کہا کہ ریلوے لائن اور سڑک کے درمیان دھماکہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی اسے بم دھماکہ نہیں کہا جا سکتا کیونکہ یہ کریکر کی وجہ سے بھیی ہو سکتا ہے۔ دھماکے کی جگہ سے ایک تھیلا ملا ہے جس میں ڈیوائس چارجر بیٹری اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے کا معائنہ کر کے سامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے ایک شخص کی شناخت زوہیب جمالی کی نام سے کی گئی ہے اور وہ خود کو بےنظیر بھٹو یونیورسٹی کی طالبہ کا بھائی بتا رہا ہے۔
