پالو: انڈونیشیا میں شدید زلزلے سے کئی عمارتیں گر گئیں جبکہ زلزلے کے بعد سونامی کی دو میٹر اونچی لہریں ایک ساحلی قصبے سے ٹکرا گئی ہیں۔
انڈونیشیا کی ڈیزاسٹر ایجنسی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سونامی کی لہریں ڈونگالا نامی ساحلی شہر سے بھی ٹکرائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی گھر پانی میں بہہ گئے ہیں جبکہ بہت سے خاندان لاپتہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اندھیرے کی وجہ سے متاثرین کی تلاش اور ریسکیو کے کام میں مشکلات آ رہی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سونامی کی بڑی بڑی لہریں ساحل کی طرف بڑھ رہی ہیں جبکہ لوگ خوف کے مارے چلا رہے ہیں اور بھاگ رہے ہیں۔
Earthquake just off Sulawesi island, Indonesia. Triggering a powerful tsunami. Video captured by a local. #tsunami #indonesia #sulawesi #bbc #cnn #breakingnews pic.twitter.com/vSGuV8sd63
— Ricky Tandy (@Chikadachina) September 28, 2018
ایک اور ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ پانی کی بلند لہریں ایک مسجد اور گرینڈ مال کی طرف بڑھ رہی ہیں۔
انڈونیشیا کے جزیرے سلواسی میں آج 7.5 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کی وجہ سے سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی تھی۔
