اسلام آباد: بیوروکریسی میں وفاقی سیکرٹریوں کی اکھاڑ پچھاڑ جاری ہے اور اس سلسلے میں اظہرعلی چوہدری کو وفاقی سیکرٹری صنعت وپیداوارتعینات کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح رابعہ جویری کا تبادلہ بطور سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی منسوخ کر کے میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کو وفاقی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی تعینات کر دیا گیا ہے۔
بیوروکریسی میں ہونے والے تبادلوں کی تازہ لہر میں افتخار حسین بابر وفاقی سیکرٹری ٹیکسٹائل ڈویژن، مشتاق احمد وفاقی کو سیکرٹری مذہبی امور، خالد مسعود چوہدری وفاقی سیکرٹری نیشنل سیکیورٹی ڈویژن مقرر کیے گئے ہیں، اسی طرح معروف افضل وفاقی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کر دیے گئے ہیں۔
رضوان ملک وفاقی سیکرٹری نجکاری کمیشن تعینات جبکہ آئی جی موٹروے پولیس عامر ذوالفقار کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اے ڈی خواجہ آئی جی موٹروے پولیس جبکہ معظم جاہ انصاری کمانڈنٹ ایف سی مقرر کر دیے گئے ہیں۔
امجد جاوید سلیمی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، رخسانہ یاسمین ایم ڈی نیشنل ٹرسٹ فار ڈس ایبلڈ مقرر کر دی گئی ہیں، پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس گریڈ 21 کے محمد راشدکی خدمات پنجاب سے لے کر سندھ کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
