دبئی: ایشیا کپ 2018 کے سپر 4 مرحلے کے ایک اہم میچ میں افغانستان کے کپتان اصغر افغان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
افغان کپتان نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ بھارتی ٹیم اسپنرز کو اچھا کھیلتی ہے، اس لیے وہ کوشش کریں گے کہ بورڈ پر ایک بڑا ٹوٹل سجا سکیں تاکہ مخالف ٹیم پر دباؤ برقرار رہے۔ انہوں نے ٹیم میں دو تبدیلیوں کا عندیہ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اب تک ایونٹ میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے اور ہار سے بھی بہت کچھ سیکھا ہے۔
دوسری جانب بھارت نے فائنل سے قبل اپنے اہم کھلاڑیوں کو آرام دے کر نئے خون کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے، کپتان روہت شرما، شکھر دھون، بھووینیشور کمار، جسپریت بھمرا اور چاہل آج ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ بھارت کی جانب سے آل راونڈر دیپک چاہر آج ڈیبیو کر رہے ہیں، انہیں کمار کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی اپنے 200ویں ایک روزہ میچ میں کپتانی کریں گے۔
