سبی: بلوچستان کے علاقے سبی اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز سبی سے 22 کلو میٹر دور مشرق کی جانب تھا جب کہ گہرائی 30 کلومیٹر تھی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق معمولی نوعیت کے زلزلے سے کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ زلزلے کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے کے وقت لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دفاتر اور بلند عمارات سے باہر کھلے میدانوں میں نکل آئے۔
