لاہور :پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور اور گردو نواح کے عللاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کےگئے۔
زلزلے کے جھٹلکے صبح 10 بجکر 45 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ زلزلہ کے بعد لوگ قرآنی آیات کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلہ کی شدت 1۔4 تھا جبکہ زلزلہ کی گہرائی 20 کلومیٹر اور مرکز لاہور کے مشرق سے 24 کلومیٹردور پاکستان اورانڈیاء کے سرحد کے قریب تھا۔
اتوار کو آنے والے زلزلہ کے نتیجہ میں تاحال کسی بھی علاقے سے جانی اور مالی نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔
ہم نیوز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے گوجرہ، دیپالپور، اوکاڑہ، قصور اور دوسرے علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ ساہیوال، چک جھمرہ اور گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
