گوجرانوالہ: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے خشک دودھ سے دہی تیار کرنے والی دکان اور جانوروں کی آلائشوں سے خوردنی تیل تیار کر نے والے دو یونٹ سربمہر (سیل) کر دیے۔
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے بتایا کہ سیالکوٹ روڈ پر یونٹ میں جانوروں کی باقیات سے تیل نکالا جا رہا تھا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق جانوروں کی آلائشوں سے تیل تیار کر نیوالے دو یونٹ سیل کرنے بعد 870 کلو چربی اور1100 لیٹر تیار تیل تلف کر دیا گیا ہے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کارروائی کے دوران دہی بنانے میں خشک دودھ کی ملاوٹ پر صوفی ملک شاپ نامی مرکز کو بھی سیل کر دیا گیا۔
