قصور: نواحی گاوں باھمنی والا میں معمولی بات پر دو گروپوں میں ہونے والے جھگڑے کے باعث 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ہم نیوزکے مطابق ٹریکٹر کے نیچے آٹھ سالہ بچے کا پاؤں آگیا جس کی وجہ سے اہل دیہہ نے آٹھ لوگوں کو لاٹھیاں مارمار کر زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق پٹنے والے افراد نے جواباً اپنے ساتھیوں کے ساتھ حملہ کیا جس کے نتیجے میں مزید 20 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج معالجےکے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
علاقہ پولیس نے اس ضمن میں تفتیش شروع کردی ہے اور ثبوت و شواہد بھی اکھٹے کرلیے ہیں۔
