اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھارتی ریاست کیرالہ کے متاثرین سیلاب کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی پیشکش کر دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کیرالہ کے سیلاب زدگان کے لیے پاکستانی عوام کی طرف سے دعاؤں اور نیک خواہشات کا پیغام بھیجا ہے اور کہا ہے کہ حکومت پاکستان متاثرین کے لیے ہر قسم کی امداد کے لیے تیار ہے۔
On behalf of the people of Pakistan, we send our prayers and best wishes to those who have been devastated by the floods in Kerala, India. We stand ready to provide any humanitarian assistance that may be needed.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 23, 2018
اس سے قبل بھارتی حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے عرب امارات کی طرف سے کی گئی 12 ارب روپے سے زائد کی امداد کی پیشکش ٹھکرا دی تھی اور کہا تھا کہ بیرون ملک سے امداد صرف اس صورت میں قابل قبول ہو گی جب وہ وہاں مقیم بھارتی شہریوں کی جانب سے بھیجی جائے گی۔
بھارتی ریاست کیرالہ اس وقت بدترین سیلاب کا شکار ہے اور سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک ساڑھے تین سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔
