راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے افواج پاکستان کی طرف سے تمام پاکستانیوں کو عید الاضحیٰ پر مبارکباد دی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ٹویٹ کے ذریعے افواج پاکستان کی طرف سے ہم وطن پاکستانیوں کے لیے عید پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
Armed Forces of Pakistan wish a very happy Eid to fellow Pakistanis.
“May Allah Almighty bless our motherland peace and prosperity”, COAS.— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) August 21, 2018
ڈائریکٹرجنرل آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے دعا کی ہے کہ اللہ پاکستان کو امن اور ترقی عطا فرمائے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ اسٹاف، نیول چیف اور ائیر چیف نے بھی عید کے موقع پر قوم کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
آرمی چیف نے سعودی عرب میں حج کا فریضہ ادا کیا ہے جہاں انہوں نے پاکستان میں امن و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
