لاہور: وزیراعظم عمران خان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے سابق سربراہ احسان مانی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نامزد کر دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ کے ذریعے احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی نامز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احسان مانی تجربہ کار آدمی ہیں اور وہ ماضی میں بھی پی سی بی کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
I have appointed Ehsan Mani as Chairman PCB. He brings vast and valuable experience to the job. He represented PCB in the ICC; was Treasurer ICC for 3 yrs and then headed the ICC for another 3 yrs.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 20, 2018
عمران خان نے دوسری ٹویٹ میں وضاحت کی کہ ابھی انہوں نے احسان مانی کو پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں شامل کیا ہے اور اب وہ قواعد و ضوابط کے مطابق چیئرمین پی سی بی کے عہدے کے لیے انتخابات میں حصہ لے سکیں گے۔
We will follow the set procedure which entails my nominating him on the PCB Board of Governors. He may then contest elections for the position of Chairman PCB. https://t.co/kYZOnnMUFg
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 20, 2018
احسان مانی اس سے قبل آئی سی سی کے چئیرمین بھی رہ چکے ہیں اور وہ عمران خان کے قریبی دوست شمار ہوتے ہیں۔
اس سے قبل سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے اپنا استعفی وزیراعظم پاکستان کو بھیج دیا تھا، انہوں نے اپنے استعفی کی وجوہات ذاتی بیان کی تھیں۔
