لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی کی جانب سے شہری پر تشدد کا ازخود نوٹس لے لیا ہے۔
سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں معمول کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے پی ٹی آئی ایم پی اے عمران علی شاہ اور متاثرہ شہری کو حکم دیا کہ تین روز میں معاملے کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔
عمران علی شاہ پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اور انہوں نے داؤد چوہان نامی شہری کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
پاکستان تحریک انصاف نے شہری پر تشدد کے بعد عمران علی شاہ کی پارٹی رکنیت معطل کر رکھی ہے۔
