لاہور: پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کو خواتین کی 33 اور اقلیتوں کی 4 مخصوص نشستیں مل گئی ہیں جس کے بعد پی ٹی آئی 179 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ نون 30 خواتین اور چار اقلیتوں کی مخصوص نشستیں کے ساتھ 164 نشستیں حاصل کر کے دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔
اسی طرح مسلم لیگ ق کو خواتین کی 2 مخصوص نشستیں ملی ہیں جبکہ ان کے پاس پہلے سے آٹھ عام نشستیں موجود ہیں، اس طرح ق لیگ 10 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی 7 نشستوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، اس کی کل نشستوں میں خواتین کی ایک اور 6 عام نشستیں ہیں۔
پنجاب اسمبلی میں موجود سیاسی جماعتوں کی فہرست میں آخری نمبر پر پاکستان رائے حق پارٹی ہے جس کی ایک نشست ہے جبکہ اسمبلی میں 4 آزاد امیدوار بھی موجود ہیں جنہوں نے کسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کی۔
