راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حکم پر فجر فاروق نامی لڑکی کو پاک فوج کے زیرانتظام ادارے میں ملازمت فراہم کردی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پرفجر نامی لڑکی کی ویڈیو کافی مقبول ہوئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فجر فاروق کومزید تعلیم کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لڑکی کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فجرجیسی بچیاں ہمارے لیےمشعل راہ اور ہمت کا نشان ہیں۔
لاہور کی رہائشی فجر کا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔
آرمی چیف pic.twitter.com/wIKfdQJHp8
— Asif Ghafoor (@peaceforchange) July 31, 2018

25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات کے دن فجر نامی معذور لڑکی نے ملک میں ہونے والی ناانصافیوں، بے روزگاری اور تعلیمی اخراجات کے متعلق ویڈیو پیغام میں بات کی تھی۔
سوشل میڈیا پرفجر کی ویڈیو کو کافی پذیرائی بھی ملی۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے احکامات پر نہ صرف فجر کو ملازمت فراہم کی گئی ہے بلکہ ان کے تعلیمی اخراجات بھی اٹھانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
