اسلام آباد: قومی اسمبلی کی چار اعشاریہ پانچ جنرل نشستوں پر ایک خاتون کو مخصوص نسشت ملے گی جب کہ 27 جنرل نشستوں پر ایک اقلیتی امیدوار ایوان زیریں کا رکن بن سکے گا۔
ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں جماعتی پوزیشن کے تحت پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں خواتین کی 25 اوراقلیتوں کی چار نشستیں ملنے کا امکان ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کو خواتین کی 14 مخصوص نشستیں ملیں گی۔
پاکستان پیپلزپارٹی قومی اسمبلی میں خواتین کی نو مخصوص نشستوں کی حامل قرار پائے گی۔
پنجاب اسمبلی میں 24 اعشاریہ پانچ جنرل سیٹوں پر خواتین کی ایک مخصوص نشست ملے گی اور 37 جنرل سیٹوں پر ایک اقلیتی سیٹ ملے گی۔
سندھ میں چار اعشاریہ 48 جنرل نشستوں پر ایک خاتون کو مخصوص نشست ملے گی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں چار اعشاریہ پانچ جنرل نشستوں پر ایک خاتون کو سیٹ ملے گی اور 33 جنرل نشستوں پر ایک اقلیتی سیٹ ملے گی۔
بلوچستان اسمبلی کی چار اعشاریہ چھ جنرل نشستوں پر خواتین کی ایک مخصوص سیٹ ملے گی جبکہ 17 جنرل نشستوں پراقلیت کی ایک سیٹ حاصل ہوگی ۔
