نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر ہو گئے

نیوزی لینڈ کے بلے باز مائیکل بریسویل ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں کیونکہ انہیں امریکا کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران بائیں پنڈلی میں انجری ہوئی۔

ٹیم مینجمنٹ نے فوری طورپرانکی جگہ کول میک کونچی کو نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں شامل کرلیا، یہ انجری نیوزی لینڈ کیلئے اہم دھچکا ہے کیونکہ بریسویل ٹیم کے اہم بلے بازوں میں شامل تھے اورانکی فٹنس پر ٹیم کی حکمت عملی اثراندازہوسکتی ہے۔

اظہر محمود پشاور زلمی کے بولنگ کوچ بن گئے

کول میک کونچی کواسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ ٹیم کے مینجمنٹ نے انجری کے فوری بعد کیا تاکہ ٹی 20 ورلڈکپ میں ٹیم کی طاقت برقراررہے۔

نیوزی لینڈ ٹیم کے کوچزاورفزیوتھراپسٹ کا کہنا ہے کہ مائیکل بریسویل کی بحالی کیلئے مکمل ری ہیبیلیٹیشن پروگرام ترتیب دیا گیا ہے لیکن وہ اس ٹورنامنٹ میں دستیاب نہیں ہوں گے، ٹیم اب کول میک کونچی کے شامل ہونے کے بعد اپنا ورلڈکپ اسکواڈ فائنل کرچکی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے سری لنکا کے ونیندو ہاسا رنگا بھی ٹی20 ورلڈکپ سے باہراس وقت ہوئے جب آئرلینڈ کیخلاف میچ میں ہیمسٹرنگ انجری ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version