Air Force

پاک فضائیہ کی “گولڈن ایگل” مشق کامیابی سے مکمل

اسلام آباد: پاک فضائیہ کی عظیم الشان جنگی مشق “گولڈن ایگل” کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گولڈن ایگل مشق کا مقصد پاک فضائیہ کی جنگی تیاری، آپریشنل صلاحیتوں اور باہمی ہم آہنگی کو جانچنا تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مشق گولڈن ایگل کے دوران پاک فضائیہ کی مکمل جنگی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ مشق میں اے آئی پر مبنی اور نیٹ سینٹرک آپریشنز کا مؤثر اطلاق کیا گیا۔ جس سے جدید فضائی جنگ کے تقاضوں سے ہم آہنگ حکمت عملی کا اظہار ہوا۔

گولڈن ایگل مشق میں مقامی طور پر تیار کردہ جدید اور اسمارٹ ٹیکنالوجیز کا کامیاب استعمال کیا گیا۔ جو دفاعی خود انحصاری کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔ یہ مشق بدلتی ہوئی علاقائی سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں منعقد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان جیل میں ہیں تو کیا ہم نے کھانا چھوڑ دیا؟ نورین نیازی کا تنقید پر جواب

ترجمان کے مطابق مشق گولڈن ایگل نے پاک فضائیہ کے اس عزم کو اجاگر کیا کہ وہ مستقبل کے سیکیورٹی چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ اور قومی فضائی حدود کے دفاع میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version