غیر رجسٹرڈ نجی اسکولوں کیلئے پرائیوٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی میں رجسٹریشن لازمی

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے صوبے کے تمام غیر رجسٹرڈ نجی اسکولوں کے لیے پرائیوٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی میں رجسٹریشن لازمی قرار دے دی۔

محکمہ تعلیم نے تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کو جاری مراسلے میں کہا ہے کہ غیر رجسٹرڈ نجی اسکولوں کو بورڈ امتحانات میں داخلہ نہیں ملے گا۔ بغیر رجسٹریشن کوئی نجی اسکول نہیں چل سکے گا۔

سرکاری اسکولز میں قائم بُک بینک سےمتعلق ہدایات جاری

مراسلہ میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ کے تحت اسکولوں کی رجسٹریشن لازمی ہے، صوبے میں 11 ہزار 887 نجی اسکول رجسٹرڈ ہیں۔

غیر رجسٹرڈ اسکولوں کی وجہ سے اسکول سے باہر بچوں کا درست اندازہ مشکل ہو رہا ہے، ایکٹ کے مطابق رجسٹریشن کے بغیر اسکول نہ کھولا جا سکتا نہ چلایا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version