Sahibzada Farhan

ٹی20 ورلڈ کپ، کرکٹر صاحبزادہ فرحان نے اہم سنگ میل عبور کر لیا

کولمبو: قومی کرکٹر صاحبزادہ فرحان نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایک ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر لیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنی انفرادی رنز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچا دی۔ صاحبزادہ فرحان نے ایک ہزار رنز 41 اننگز میں مکمل کیے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران امریکا کے خلاف میچ میں صاحبزادہ فرحان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 41 گیندوں پر 43 رنز بنائے۔ جن میں 5 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

گروپ اے کے اس میچ میں امریکی کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پاکستان نے میچ کے پہلے ہاف میں اپنی ذمہ دارانہ بیٹنگ کے ساتھ حریف ٹیم پر دباؤ بنایا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گروپ مرحلے کے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو شکست دی تھی۔ اور اب قومی ٹیم 15 فروری کو سری لنکا میں بھارت کے خلاف گروپ مرحلے کا اہم میچ کھیلنے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: بڑی پارٹنرشپ کا نیا عالمی ریکارڈ

اس سے قبل پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کیا تھا۔ تاہم آئی سی سی کے ساتھ مذاکرات کے بعد حکومت نے قومی ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version