اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی نے کہا ہے کہ بسنت منانا جرم نہیں۔ عمران خان جیل میں ہیں تو کیا ہم نے کھانا چھوڑ دیا؟۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن نورین نیازی نے حالیہ دنوں میں بسنت منانے سے متعلق ہونے والی تنقید پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور حسان نیازی جیل کی سختیاں برداشت کر رہے ہیں۔ تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ اہلخانہ نے اپنی روزمرہ زندگی ترک کر دی۔
صحافی کے سوال پر کہ سوشل میڈیا پر یہ تنقید کی جا رہی ہے کہ ایک طرف عمران خان اور حسان نیازی جیل میں ہیں جبکہ علیمہ خان کا بیٹا بسنت منا رہا ہے۔ نورین نیازی نے کہا کہ ایسی باتیں نہیں کرنی چاہییں اور ہر معاملے کو منفی رنگ دینا درست نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر بسنت منائی گئی یا پتنگ اڑائی گئی تو اس پر غیر ضروری تنقید کی جا رہی ہے۔ حالانکہ پتنگ اڑانا کوئی جرم نہیں اور یہ سرگرمی بہت سے لوگ کرتے ہیں۔
میم،بہت سارے لوگ تنقید کر رہے ہیں کہ ایک طرف آپ کا بیٹا حسان نیازی جو جیل کی سختیاں برداشت کر رہے ہیں دوسری طرف علیمہ خان صاحبہ کا بیٹا بسنت منا رہا ہے؟سوال
یہ بالکل غلط بات ہے،اب بسنت منائی یا پتنگ اڑا لی تو یہ تنقید کر رہے ہیں یہ غلط حرکت ہے اب اگر عمران خان جیل میں ہیں تو پھر… pic.twitter.com/eFqBb7pl0f
— Ahsan Wahid (@AhsanWahid13) February 10, 2026
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت ہر مشکل گھڑی میں بلوچستان کے ساتھ کھڑی ہے، مریم نواز
نورین نیازی نے کہا کہ اگر عمران خان جیل میں ہیں تو کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ اہلخانہ کھانا پینا بھی چھوڑ دیں؟ وہ سب اپنی زندگی معمول کے مطابق گزار رہے ہیں اور کسی تہوار یا سرگرمی کو سیاسی رنگ دینا مناسب نہیں۔
