پشاورمیں وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے گورنر ہاؤس کا دورہ کیا جہاں ان کی گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اہم ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں صوبے میں امن و امان، سیکیورٹی صورتحال اور مجموعی سیاسی و انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاورمیں پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے میچز کرانے کے پاکستان کرکٹ بورڈ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ بطورگورنرمتعدد بار پی سی بی کے سامنے یہ معاملہ اٹھا چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ رواں سال پشاورمیں پی ایس ایل میچزکا انعقاد صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ایک بہترین اور مثبت اقدام ثابت ہوگا۔
اسلام آباد، بانی پی ٹی آئی کی صحت اچھی ہے، بیرسٹرسلمان صفدر
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل میچز کے انعقاد سے خیبر پختونخوا کے نوجوانوں اور عوام کو نہ صرف کھیلوں کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر صوبے میں پائیدارامن کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھیں گی۔
ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ خیبر پختونخوا میں امن، ترقی اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
