سری لنکا کو بڑا دھچکا ، ونندو ہسارانگا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے

سری لنکن کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا ، اہم لیگ اسپنر ونندو ہسارانگا آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے۔

 سری لنکن اسٹار اسپنر ونندو ہسارانگا ہیمسٹرنگ انجری کے سبب آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوئے۔ ہسارانگا کو اتوار کو آئر لینڈ کے خلاف میچ میں انجری ہوئی تھی۔

پشاور زلمی نے اوٹس گبسن کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

ونندو ہسارانگاکی جگہ آل راؤنڈر دُشان ہمانتھا کو سری لنکن اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کو سری لنکا نے کولمبو میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  کےاپنے پہلے میچ میں آئرلینڈ کو 20 رنز سے شکست دی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version