ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے کے میچ میں پاکستان نے امریکا کو 32 رنز سے شکست دیدی۔
کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے ،جس کے جواب میں امریکا کی ٹیم 158 رنز بنا پائی۔
پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 78 ، شاداب خان نے 30 اور بابر اعظم نے 46 رنز بنائے۔
ٹی 20 ورلڈکپ، نیوزی لینڈ نے یو اے ای کو شکست دیدی
امریکا کے شاڈلے وین شاکویک نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
امریکا کی جانب سے شایان جہانگیر 49 ، شبھم رنجن 51 اورمیلنڈ کمار 29 رنز کیساتھ نمایاں رہے، پاکستان کے شاداب خان نے 2 جبکہ عثمان طارق نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
