ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے کے میچ میں پاکستان نے امریکا کو190 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے ، پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 78 ، شاداب خان نے 30 اور بابر اعظم نے 46 رنز بنائے۔
امریکا کے شاڈلے وین شاکویک نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
