World Cup

ٹی 20 ورلڈ کپ: بڑی پارٹنرشپ کا نیا عالمی ریکارڈ

چنئی: ٹی 20 ورلڈ کپ کے 11ویں میچ میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے 174 رنز کا ہدف پورا کر کے بڑی پارٹنرشپ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے 11ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

چنئی میں کھیلے گئے اس میچ میں یو اے ای کی جانب سے دیا گیا 174 رنز کا ہدف نیوزی لینڈ نے 16ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔ کیویز کے اوپنرز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے یو اے ای کے بولنگ اٹیک کو بے بس کر دیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائفرٹ نے 42 گیندوں پر 89 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ جس میں 12 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ ان کے ساتھ فن ایلن نے بھی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 84 رنز اسکور کیے۔ اور دونوں کے درمیان فیصلہ کن شراکت داری قائم ہوئی۔

یو اے ای کے باؤلرز میچ میں کوئی بھی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھیں: دو ٹیمیں بنانے پر غور کر رہے ہیں تاکہ ملک کا ٹیلنٹ ضائع نہ ہو، محسن نقوی

اس سے قبل یو اے ای نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے تھے۔ کپتان محمد وسیم کی 66 رنز کی اننگز رائیگاں گئی جبکہ علیشان شرفو نے 55 رنز اسکور کیے۔ ماینک کمار 21 رنز بنا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version