بیرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے گردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی

بین الاقوامی سفر کے لیے گردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی قرار دے دی گئی ، ویکسین نہ لگوانے والے مسافروں کو بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز خیبر پختونخوا نے صوبے کے تمام اضلاع کے ہیلتھ افسران کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ بین الاقوامی سفر کے لیے IHR-2005 کے تحت مخصوص ممالک کے مسافروں کی ویکسینیشن لازمی ہو گی۔

سعودی حکومت نے عازمین حج کیلئے میننجائٹس ویکسین لازمی قرار دیدی

مراسلے میں کہا گیا کہ ضلعی صحت افسران میننجائٹس ویکسین کی سہولیات یقینی بنائیں اور مسافروں کو دستی ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کریں۔ سرٹیفکیٹ میں ویکسین کی کمپنی، بیچ نمبر اور ایکسپائری کی تاریخ درج کرنا لازمی ہوگا۔

ویکسین کا بندوبست مسافر کی ذاتی ذمہ داری ہو گی، جبکہ ای پی آئی پروگرام کے تحت نامزد مراکز پر ویکسین دستیاب ہو گی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version