shiza fatima

ایک ہزار اسکالرشپس اور ٹریننگ پروگرامز متعارف کرائے جا رہے ہیں، شزا فاطمہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے ایک ہزار اسکالرشپس اور ٹریننگ پروگرامز متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہر شعبے میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے اور گزشتہ دو برسوں کے دوران اے آئی کے شعبے میں نمایاں پیشرفت دیکھنے میں آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اے آئی کے شعبے میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے جا رہی ہے۔ جس کے تحت 10 لاکھ بچوں کو اے آئی کی تربیت دی جائے گی۔ تاکہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

شزا فاطمہ نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔ اور انہیں درست سمت اور مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے ایک ہزار اسکالرشپس اور ٹریننگ پروگرامز متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں سائبر ونگ نے اہم کردار ادا کیا۔ اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کے خلاف عظیم فتح حاصل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ پریمیم متعارف: فیچرز اور قیمت کی مکمل تفصیل

وفاقی وزیر نے کہا کہ ای اسپورٹس چیمپئن شپ میں ملک بھر سے نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی ہے۔ اور چیمپئن شپ کے جیتنے والے کھلاڑی کو 45 لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔ جبکہ ایسے ایونٹس نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں اور ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version