ٹی 20 ورلڈکپ، نیوزی لینڈ نے یو اے ای کو شکست دیدی

چینائی میں کھیلے گئے 11ویں میچ، گروپ ڈی میں نیوزی لینڈ نے یو اے ای کے خلاف شاندار فتح حاصل کی، یو اے ای نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔

محمد وسیم نے 66 رنز کی جارحانہ اننگزکھیلیں جبکہ علی شان نے 55 رنزکی شاندارنصف سنچری اسکورکی، دیگر بیٹسمینوں میں مایانک کمار 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میچ میں لوکی فرگوسن، جیکب ڈفی، مچل سینٹنر اور میٹ ہینری نے اہم وکٹیں حاصل کیں۔

نیدر لینڈز نے نمیبیا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

جواب میں نیوزی لینڈ نے ہدف صرف 15.2 اوورز میں حاصل کر کے 175/0 رنز سے 10 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ ٹم سیفیر نے 89 رنز اور فِن ایلن نے 84 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلیں، دونوں بیٹسمین ناقابل شکست رہے۔

نیوزی لینڈ کی فتح نے گروپ میں ان کی پوزیشن مضبوط کر دی ہے جبکہ یو اے ای کو اگلے میچز میں بہتر کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہے۔

میچ میں نیوزی لینڈ کی بلے بازی اور دفاعی حکمت عملی کے سبب یو اے ای کی کوششیں ناکام رہیں۔ یہ شاندار فتح شائقین کرکٹ کے لیے یادگار رہی اور ٹیم کی جیت کے لیے جوش و خروش پیدا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version