یوٹیوب میوزک

یوٹیوب میوزک نے اپنے مفت صارفین کے لیے گانوں کے بول دیکھنے کی سہولت پر پابندیاں عائد کر دی

موسیقی کی مقبول اسٹریمنگ سروس یوٹیوب میوزک نے اپنے مفت صارفین کے لیے گانوں کے بول دیکھنے کی سہولت پر پابندیاں عائد کر دی ہیں، جس کے بعد یہ فیچر اب مکمل طور پر صرف پریمیم صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

نئی پالیسی کے تحت مفت اکاؤنٹ استعمال کرنے والے صارفین ایک مخصوص حد تک ہی مکمل گانوں کے بول دیکھ سکیں گے۔ مقررہ حد پوری ہونے کے بعد صارفین کو صرف ابتدائی چند الفاظ دکھائے جائیں گے، جبکہ باقی بول چھپا دیے جائیں گے اور انہیں پریمیم سبسکرپشن لینے کی ترغیب دی جائے گی۔

واٹس ایپ پریمیم متعارف: فیچرز اور قیمت کی مکمل تفصیل

اس کے علاوہ یوٹیوب میوزک صارفین کو ایک پیغام کے ذریعے آگاہ کرے گا کہ وہ کتنے گانوں کے بول مزید دیکھ سکتے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد صارفین کو اضافی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پریمیم سبسکرپشن کی جانب راغب کرنا ہے۔

جعلی کیش ریوارڈ ویڈیوز سے ہوشیار رہیں، نادرا کی وارننگ

واضح رہے کہ اس تبدیلی کو پہلے محدود پیمانے پر آزمایا گیا تھا، تاہم اب اسے بتدریج زیادہ صارفین تک پھیلایا جا رہا ہے۔ یوٹیوب کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version