پاکستان کے سابق فاسٹ بالر محمد آصف نے کہا ہے کہ امریکا ایک بار پھر پاکستان کو شکست دے گا۔
انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ میں کہا کہ جس طرح کی صورتحال چل رہی ہے امریکا ایک بار پھر پاکستان کو شکست دے دے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ میں گارنٹی سے کہتا ہوں۔ یاد رہے کہ 2024ء کے ورلڈ کپ میں امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دے دی تھی۔
Mohammad Asif is so convinced that USA will again beat Pakistan 😭😭 pic.twitter.com/oLKEhDUnNi
— 𝐀. (@was_abdd) February 10, 2026
امریکا میں ہونے والا میچ برابر ہونے پر سپر اوور میں چلا گیا تھا، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے تھے۔
امریکا نے آخری گیند پر چوکا لگا کر میچ برابر کر دیا تھا، جس کے بعد امریکا نے سپر اوور میں پاکستان کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا بڑا اپ سیٹ کر دیا تھا۔
پاکستان نے کمزور ہو کر بھی شرائط منوا لیں، یہ ہندوستان کی بے عزتی ہے، بھارتی میڈیا
محمد آصف نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان 2026 کے ورلڈ کپ میں بھی امریکا سے شکست سے دوچار ہو گا۔
