سیاسی تعلقات کو معاشی تعاون میں تبدیل کرنا اہمیت کا حامل ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی تعلقات کو معاشی تعاون میں تبدیل کرنا اہمیت کا حامل ہے۔

وزیراعظم نے رقمی اسلامک بینک کو ڈیجیٹل بینکنگ لائسنس دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لائسنس کے اجرا پر رقمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین اور متعلقہ حکام کو مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ رقمی اسلامک بینک کو ڈیجیٹل بینکنگ کے لیے لائسنس کا اجرا پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات قائم ہیں جنہیں اب مزید مضبوط معاشی تعاون میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاسی تعلقات کو سرمایہ کاری، تجارت اور اقتصادی شراکت داری میں ڈھالنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان معاشی تعاون کو فروغ دینے کے لیے کویتی قیادت کے ساتھ مل کر آگے بڑھا جائے گا۔

سپریم کورٹ نے سلمان صفدر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا حکم دے دیا

شہباز شریف نے مزید کہا کہ دونوں ممالک ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف رکھتے ہیں اور انہیں عملی شکل دینے کے لیے حکومت پوری طرح پرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل بینکنگ جیسے جدید اقدامات سے پاکستان کے مالیاتی نظام کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

تقریب میں اعلیٰ حکام، بینکنگ سیکٹر کے نمائندوں اور سفارتی شخصیات نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Exit mobile version