پاکستان کی مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹک ٹاک اسٹار علینہ عامر نے اپنی اے آئی ڈیپ فیک ویڈیو کے حوالے سے ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔
علینہ عامر نے اپنے انسٹاگرام پر جاری حالیہ ویڈیو میں کہا کہ الحمدللہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس میں ملوث کسی بھی فرد کو ہرگز نہیں چھوڑا جائے گا۔
میرے پاس پیسے نہیں ہیں: راج پال یادیو کا جیل جانے سے پہلے جذباتی بیان سامنے آگیا
ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ اقدام صرف اپنے لیے نہیں بلکہ اس لیے اٹھایا ہے تاکہ آئندہ کوئی اور لڑکی اس طرح کے ظلم اور ہراسانی کا شکار نہ بنے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس مقدمے کو انصاف کی فراہمی تک منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
دو ہفتے قبل یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈیپ فیک اے آئی تکنیک کے ذریعے تیار کی گئی اور تیزی سے وائرل ہو گئی تھی۔ علینہ عامر نے واضح کیا کہ یہ ویڈیو جعلی ہے اور حقیقت سے کوئی تعلق نہیں رکھتی.
عاصم اظہر کی زندگی کا نیا باب، مداحوں کیلئے بڑی خبر سامنے آ گئی
انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، صوبائی وزیر حنا پرویز بٹ اور متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا اور مناسب مدد فراہم کی۔
