پشاور(رپورٹر: علیشبہ خٹک)پشاور ہائیکورٹ نے دو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو نوکری سے برطرف کردیا.
پشاور ہائیکورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مدثر شاہ ترمزی کو عہدے سے برطرف کیا گیا،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخ افضل کو بھی نوکری سے فارغ کردیا گیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی پاسپورٹ کے اجرا کیلئے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر
دونوں ججز کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوکری سے برطرف کیا گیا ہے ،دونوں جوڈیشل افسران کے خلاف انکوائری مکمل ہونے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حافظ نسیم اکبر نے خود ہی عہدے سے استعفی دے دیا۔
